By: سرور فرحان سرورؔ
مومن کے دل میں کیوں نہ ہو، الفت حسین کی؟
اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) سے نسبت حسین کی
اللہ کی رضا ہے محمد (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی پیروی
سنت نبی (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی دوستو، چاہت حسین کی
دشمن بھی جس کی اقتداء میں پڑھے نماز
واللہ ایسی دائم ہے امامت حُسین کی
حق بات کی تلقین اور صبر کی تاکید
والعصر کی آیات ہیں سیرت حُسین کی
لوگو کبھی نہ دیں سے بغاوت پہ چُپ رہو
کلمہء حق کو کہنا ہے سنت حُسین کی
ظالم کے سامنے نہ جبیں خم رہے کبھی
اس کے سوا کیا ہے شہادت حُسین کی
گھر بار جب بھی کوئی لُٹائے، براہِ حق
یاد آئے گی ہر اِک کو شجاعت حُسین کی
پیغام کربلا کا ہے کہ ظلم ہے فنا
جو تا ابد رہے گی وہ عظمت حُسین کی
سرورؔ انہی کے نقشِ قدم پہ قدم بڑھا
واللہ دیں و دنیا ہے حضرت حُسین کی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?