By: Muhammad Javed Khadim
خواب جب تک خواب رہیں
خوشبو اور گلاب رہیں
خواب جب تعبیر بنیں
سوال اور جواب رہیں
بے تشنہ سی پیاس ہو
سمندر، دریا سراب رہیں
زندگی تیری میری کہانی ہے
دونوں کھلی ہوئی کتاب رہیں
نرواں جاں! مہر دو نیم نہیں
اپنے اپنے ماہتاب رہیں
جاوید میں اور میری تنہائی
کار محبت میں اضطراب رہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?