By: وشمہ خان وشمہ
کچھ بھی نہیں ہے ساغر و مینا ، نہ جام میں
پنہاں ہے لطفِ زندگی شب کو قیام میں
جتنی ہے تیرے پیار میں روشن جبیں مری
اتنی کہاں ہے روشنی ماہِ تمام میں
اہلِ جنوں میں پہلی سی شورش نہیں ہے اب
رہنے لگی ہے اب کمی کچھ اہتمام میں
آنکھوں کے خشک ہو گئے سوتے میں کیا کروں
اب زندگی کے غم کہاں پینے کو جا م میں
کیسے دلاؤں وقت کے منصف کو اب یقیں
لغزش ہے جب یہ میرے ہی ہر ایک گام میں
سچ ہے یہی کہ شب کے مقابل ہے آئینہ
دیکھو نہ آفتاب کو یوں وقت شام میں
یہ ہے کسی کی شیریں مقالی کا معجزہ
بکھری ہوئی مٹھاس ہے وشمہ کلام میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?