Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اعتراف

By: farah ejaz

دیکھ کر اسکی آنکھ میں آنسو
دل بیچارا رویا تھا بہت

نہ نبھا سکا جو عہد وفا
اسی کا غم ستاتا تھا بہت

جیت کر بھی ہار گیا ہوں میں
کچھ اس طرح سے وہ ہارا تھا بہت

میں جانتا ہوں محبت کو مگر
حق الفت اسی نے نبھایا تھا بہت

جسے تنہا چھوڑ کر چل دیا تھا میں
پھر اسے ہی دل نے پکارا تھا بہت

چھوڑ گیا وہ یہ شہر بھی دیکھو
کچھ اس طرح اسے ستایا تھا بہت

ڈھونڈتا ہوں گلی گلی جسے اب
وہی ایک شخص نایاب یہاں تھا بہت


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore