Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مجاہدِ سنیت حافظ تجمل حسین حشمتی رضوی علیه الرحمه كی نذر

By: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi

بالیقیں اک شان تھے حافظ تجمل حشمتی
سنیت کی جان تھے حافظ تجمل حشمتی
اہل سنت کے لیے آوازۂ حق کے نقیب
سر بسر احسان تھے حافظ تجمل حشمتی
سنی جمعیت ہو یا ہو عید گاہ کا مرحلہ
ہر جگہ ہر آن تھے حافظ تجمل حشمتی
حق و باطل كے یهاں جب پیش آئے معرکے
حق كی اك پهچان تھے حافظ تجمل حشمتی
سادگی میں شان اور تقویٰ میں شوکت تھی عیاں
دل نشیں انسان تھے حافظ تجمل حشمتی
عمر بھر قرآن و سنت کی حفاظت خوب کی
خادمِ قرآن تھے حافظ تجمل حشمتی
خوش ہوئے سُن کر تلاوت حافظِ ملت بہت
قاری خوش الحان تھے حافظ تجمل حشمتی
بیشۂ سنت کے شیرِ حق کے منظورِ نظر
حشمتی پیکان تھے حافظ تجمل حشمتی
تھے چہیتے وہ اکابر علما و صلحاکےبھی
اُن پہ بھی قربان تھے حافظ تجمل حشمتی
چاہتے تھے مفتیِ اعظم ، مُشاہدؔ اُن کو خوب
کس قدَر ذی شان تھے حافظ تجمل حشمتی
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore