Bazm e Urdu - The urdu poetry app

حقیقت

By: Imran Raza

ہر کسی کو دنیا میں شہرتیں نہیں ملتی
زندگی کے لمحوں کی قیمتیں نہیں ملتی

فتح کی خواہش میں اعمال بھی تو لازم ہیں
صرف کچھ ارادوں سے مسرتیں نہیں ملتی

فیصلے یہ چاہت کے آسمان پے ہوتے ہیں
دو دلوں کے ملنے سے قسمتیں نہیں ملتی

دین اور دنیا کو ساتھ رکھنا پڑتا ہے
مسجدوں میں رہنے سے جنتیں نہیں ملتی

مان لو اس زمانے میں اور بھی ہیں ہم جیسے
حسب آرزو جن کو چاہتیں نہیں ملتی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore