By: Shaikh Khalid Zahid
کہانی اپنے عنوان سے ہٹ گئی ہے
ایک محبت تھی جو اب بٹ گئی ہے
بہت دور تک تھا سلسلہ رابطوں کا
تعلق کی وہ ڈور الجھ کر ٹوٹ گئی ہے
میرے سامنے سب اپنے صف بستہ کھڑے ہیں
زنجیر خود میرے قدموں سے لپٹ گئی ہے
ہر کوئی چلتی پھرتی لاش دکھائی دیتا ہے
جینے کی خواہش میں زندگی لٹ گئی ہے
چاہتے ہیں سب اپنی خواہشوں سا خالد
جس میں رہے سب وہ کائنات پلٹ گئی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?