By: UA
یہ تماشہ بھی دیکھ آج سرعام ہوا
ایک دل تھا ہمارا وہ بھی تیرے نام ہوا
وہ جو اوروں کا حرف حرف چھپا لیتا ہے
فسانہ اس کا ہر ایک بزم میں ہے عام ہوا
ہم نہ کہتے تھے یہ دنیا ہے دل کی بات نہ کر
تیرا اقرار وفا تیرے لئے دام ہوا
غیر تو غیر تھے اپنے بھی غیر ہونے لگے
تیرے اظہار برملا کا یہ انجام ہوا
اب تو یہ حال کہ عظمٰی خبر نہیں ہوتی
صبح کا وقت ہوا یا کہ وقت شام ہوا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?