Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کوئی نہیں ہے دم یار تری تو بات میں

By: AB shahzad

کوئی نہیں ہے دم یار تری تو بات میں
بیٹھے اداس کیوں ہو حسیں اتنی رات میں

تنہائی میں وہ لمحے ہمیں یاد آتے ہیں
اکٹھے چلے تھے ہم تو کبھی ایک ساتھ میں

دینا نہیں ہے زیب کسی مسلمان کو
فرقے بنا کے بٹ گئے ہو ذات پات میں

بیمار عشق جاتے ہیں دیدار کے لیے
رکھ دی خدا نے جو ہے شفا ان کے ہاتھ میں

ہو مبتلا گیا ہوں میں کب سے عذاب میں
آیا نہیں ہے یار تو میری برات میں

تنہائی کی یہ راتیں سرد کٹتی اب نہیں
ٹائر جلا. کے بیٹھے ہیں برفیلی رات میں

رب نے حسین خوب دیا تم کو،حسن ہے
آیا نہیں ہے تم سا حسیں کائنات میں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore