By: NEHAL GILL
غزل کا ہر لفظ پُر آب ہے دیکھو
شاعر کتنا ہی بے تاب ہے دیکھو
کیا سوال جو تُم میرے ہو؟ بولے نہیں
کیا اُن کا اندازَ جواب ہے دیکھو
مجھے تیرے عشق کا مارا ہوا کہتے ہیں
بڑا حسین مِلا مجھے خطاب ہے دیکھو
آئو میرے گھر تو پتہ چلے حالات کا
چارو کونوں میں بیٹھا اصطراب ہے دیکھو
حیا کی چادر اُتاڑ کے جو ملا کرتا تھا
وہ شخص آج زیرِ نقاب ہے دیکھو
ختم ہوئی کہانی میری تری زبان سے
میری زندگی کا آخری باب ہے دیکھو
نہال مان لو بات میری اب ہی تم
ساگرِ عشق میں زندگی حباب ہے دیکھو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?