Bazm e Urdu - The urdu poetry app

پیار کی بات کرتے رہتے ہیں ہم

By: Jamil Hashmi

پیار کی بات کرتے رہتے ہیں ہم
ان کے سامنے کھڑے رہتے ہیں ہم

رہتی ہے ان کی صورت آنکھوں میں
دن رات انہیں دیکھتے رہتے ہیں ہم

آ ہی جائیں گے وہ ہمارے زیرے اثر
ان کی تاک میں لگے رہتے ہیں ہم

رونق ہے قائم ان کے ساتھ بزم کی
پروانے کی طرح جلتے رہتے ہیں ہم

کھو جائیں اگر وہ بھولے سے کہیں
انہیں بس ڈھونڈتے رہتے ہیں ہم

مڑ کر دیکھا ہے انہوں نے آج ہمیں
پھر کوئی بات کہہ گئے ہیں ہم


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore