Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہم ان سے تو ملنے کو گھر آ رہے ہیں

By: Dr. Riaz Ahmed

ہم ان سے تو ملنے کو گھر آ رہے ہیں
یہ پوچھو تو اُن سے کہاں جارہے ہیں

وہ گھر ہی میں بیٹھے ہیں پردے میں چھپ کر
بلا کر ہمیں وہ کیوں تڑپا رہے ہیں

ہم کمسن نہیں کچھ جو محفل میں کہہ دیں
ہمیں دیکھ پھر کیوں وہ گھبرا رہے ہیں

نہیں فاصلہ کچھ مگر پھر بھی خود کو
وہ قربت میں آنے کو کھسکا رہے ہیں

ریا‘ض، اب اکیلے میں ملنے کو آئیں
سُن ان کے لبوں سے ہم شرما رہے ہیں

 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore