By: وشمہ خان وشمہ
دل ،کلیجہ اتار پھینکا ہے
جانے کیا کیااتار پھینکا ہے
مجھ کو پاگل بنا رہا تھا مگر
عشق سارا اتار پھینکا ہے
آج پاؤں میں آ رہا تھا مرے
میں نے سایہ اتار پھینکا ہے
میری قسمت نے میرے ہاتھوں سے
میرا تارا ،اتار پھینکا ہے
نخل الفت سے اپنے دشمن کا
زرد پتہ اتار پھینکا ہے
میں نے چہرے سے آج کل وشمہ
سارا جلوہ اتار پھینکا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?