By: Khurshid Ahmed Bazmi
ہر دعا بے اثر نہیں ہوتی
ہم کو شاید خبر نہیں ہوتی
بات ہوتی ہے ساری نیت کی
ورنہ مشکل کدھر نہیں ہوتی
اے خدا ایسے رتجگوں سے بچا
جن کی کوئی سحر نہیں ہوتی
ساری دنیا کو پند کرتے ہیں
اپنے گھر کی خبر نہیں ہوتی
ہے بہت نام اپنا دنیا میں
صرف گھرمیں قدر نہیں ہوتی
تو اگر تھامتا یہ میرا ہاتھ
زندگی در بدر نہیں ہوتی
ساری دنیا سے بات ہوتی ہے
بات تم سے مگر نہیں ہوتی
عشق اک جرم تو نہیں ليكن
یہ خطا در گزر نہیں ہوتی
تھام دل کو ، نہ راکھ ہو جائے
ہر ہوا نامہ بر نہیں ہوتی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?