By: Anwar Masood
مرد ہونی چاہئے خاتون ہونا چاہئے
اب گرائمر کا یہی قانون ہونا چاہئے
نرسری کا داخلہ بھی سرسری مت جانئے
آپ کے بچے کو افلاطون ہونا چاہئے
رات کو بچے پڑھائی کی اذیت سے بچے
ان کو ٹی-وی کا بہت ممنون ہونا چاہئے
دوستو٬ انگلش ضروری ہے ہمارے واسطے
فیل ہونے کا بھی اک مضمون ہونا چاہئے
صرف محنت کیا ہے انور کامیابی کے لئے
کوئی اوپر سے بھی ٹیلی فون ہونا چاہئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?