Bazm e Urdu - The urdu poetry app

سچ پوچھئے تو آپکو چاہا ہی بہت تھا

By: muhammad nawaz

اب کے چمن بہار میں مہکا ہی بہت تھا
اے جان تجھے سوچ نے سوچا ہی بہت تھا

کہنا پڑی ناں بات وہ آخر بروئے شب
خوشبو نے بھولی یاد کو چھیڑا ہی بہت تھا

پلکوں پہ سجے ضبط کے بند ٹوٹنے تو تھے
کچھ دن سے میری جان میں تنہا ہی بہت تھا

پھر کیا کہ اگر ہم بھی ڈبو آئے سفینہ
لہروں کی کرامات کا چرچا ہی بہت تھا

بکھرے تو ہونگے ہاتھ میں تیرے حنا کے رنگ
وحشت میں تیرے نام کو چوما ہی بہت تھا

یادوں سے میری دیپ جلیں کیوں نہ تمہارے
سچ پوچھئے تو آپکو چاہا ہی بہت تھا

کیونکر وجود حرف سے پھوٹے نہ سویرا
تم پر میرے وجود نے لکھا ہی بہت تھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore