Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہونی کو تو ہونا ہے

By: UA

وقت کا یہ ہی کہنا ہے
وقت کا لکھا تو ہونا ہے
کون ٹال سکتا ہے
ہونی کو ہونا ہے
وہ ہی کچھ تو کاٹنا ہے
جو کچھ ہم نے بونا ہے
پھر کاہے کا شکوہ پیارے
جو ہونا سو ہونا ہے
گھبرانے شرمانے سے
رک جانے ڈر جانے سے
کچھ حاصل نہ ہونا ہے
ہونی کو تو ہونا ہے
وقت کا یہ ہی کہنا ہے
وقت کا لکھا تو ہونا ہے
کون ٹال سکتا ہے
ہونی کو ہونا ہے
جو کچھ اپنے بس میں ہے
وہ سب تو کر جانا ہے
پھر دیکھو کہ قسمت میں
کیا پانا کیا کھونا ہے
ہونی کوق تو ہونا ہے
وقت کا یہ ہی کہنا ہے
وقت کا لکھا تو ہونا ہے
کون ٹال سکتا ہے
ہونی کو ہونا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore