By: Jafar Bashir
جب سے تُو نے سَر دَوانہ بنا رکھا ہے
سنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اُٹھا رکھا ہے
اُس کے سر پر چَپتیں بھی پڑی ہوں گی
غصے سے اُس نے مُنہ اپنا پُھلا رکھا ہے
لوگو تُم آج ٹِنڈ دیکھ کے ہنستے کیوں ہو
لطیفہ کیا اُس نے ٹِنڈ پہ لِکھا رکھا ہے
اب تری ٹِنڈ کی دُنیا بھی تماشائی ہے
تُو نے کیوں سر کو کپڑے سے چُھپا رکھا ہے
پِیا حجام کی غلطی کو بھی ہنس کے جعفرؔ
جس نے ٹک اُس کے سر پہ لگا رکھاہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?