By: NEHAL INAYAT GILL
بڑے بے دست و پا ہوئے ترے عشق میں
تُو بھی جانے کیا کیا ہوئے ترے عشق میں
انقلاب خوشحالی صرف اِک بار ہوئی زندگی میں
پھر جب بھی ہوئے تباہ ہوئے ترے عشق میں
صرف اب رسم دفن و کفن ہی باقی ہے
یوں تو کب کے فناہ ہوئے ترے عشق میں
خدا قسم بے تحاشہ روئے شام و سحر ہم
جب تری محبت سے رہا ہوئے ترے عشق میں
ترے ہاتھ میں جیسے کوئی طلسم ہو جاناں!
تُو نے کہا صبح صبح ہوئے ترے عشق میں
چلو شکر ہے کہ تم واقف تھے میرے ملال سے
جب تم سے ہم جدا ہوئے ترے عشق میں
گورِ درد میں دفنایا گیا نہال ترا
دفن ہم تو مرے بنا ہوئے ترے عشق میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?