Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کوئی بات سمجھ میں آئے گی تب ہی لکھی جائے گی

By: UA

کوئی بات سمجھ میں آئے گی تب ہی لکھی جائے گی
بن سوچے اور بن سمجھے کیا خاک سمجھ میں آئے گی

اپنی آنکھیں بند کرو اور دل کی کھڑکی کھول کے رکھو
پھر اس بات پہ کان دھرو جو دل کی دھڑکن سنائے گی

دل کی بات سمجھ آنے پر دل کی بات کو عام کرو
دیکھنا پھر یہ دنیا کیسے گیت تمہارے گائے گی

دل کی باتیں سچ ہوتی ہیں دل کی باتیں جھوٹ نہیں
دل میں جھانک کہ دیکھو حقیقت اپنا آپ دکھائے گی

ہم تو اپنا ہر غم عظمٰی بس دل سے ہی کہتے ہیں
دنیا تو دل کے زخموں کو اور ہرا کر جائے گی

کوئی بات سمجھ میں آئے گی تب ہی لکھی جائے گی
بن سوچے اور بن سمجھے کیا خاک سمجھ میں آئے گی
 
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?

Download on google play Download on appstore