Bazm e Urdu - The urdu poetry app

گمان کب تھا وہ اس طرح ہی جدا ہوگا

By: وشمہ خان وشمہ

گمان کب تھا وہ اس طرح ہی جدا ہوگا
زخم دل پہ جدائی کا رونما ہوگا

سزائے عشق ملے گی مجھے محبت میں
مرا وجود مرے دل سے ہی خفا ہوگا

میں کیسے کہہ دوں محبت ہے داغ میرے لئے
یہ عشق ہی تو مرے دل کا آسرا ہوگا

وہ میری روح کی تسکین کا سبب ہوگا
جو میری سوچ کو سن کر غزل سرا ہوگا

وہ لوٹ آئے گا کہنے کو ایک دن وشمہ
مگر وہ میرے لئے اس گھڑی سزا ہوگا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore