Bazm e Urdu - The urdu poetry app

گیس کی لوڈ شیڈنگ

By: Ishraq Jamal Ashar Chishti

اگر جاڑے کے موسم میں کوئی تہوار ہوتا ہے
منانے کے لیے پتھر کا دل درکار ہوتا ہے

جو سردی میں صبح اٹھ کر نہائے سرد پانی سے
وہ بندہ خبط کا مارا بہت جی دار ہوتا ہے

لباس بیش قیمت کی نمائش پر مچلتا ہے
گرم کپڑوں تلے پوشیدہ جب شاہکار ہوتا ہے

اکڑ جاتی ہے گردن، کلف لگ جاتا ہے کالر میں
کوئی کم ظرف جب شامل یہاں دربار ہوتا ہے

سبھی گیزر، سبھی چولہے ترستے ہیں سلگنے کو
بڑی مشکل سے ان کو آگ کا دیدار ہوتا ہے

شروع جب سے ہوئی ہے لوڈ شیڈنگ گیس کی اشہر
یہاں ہانڈی کا چڑھ جانا بہت دشوار ہوتا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore