By: M.ASGHAR MIRPURI
جس کے ہجر میں ہاؤ ہہو کر رہا ہوں
اسی سے وصل کی آرزو کر رہا ہوں
راتوں کو اس کی یاد میں رو رو کر
اپنی آنکھوں کو لہو لہو کر رہا ہوں
وہ میرے پہلو میں نہیں تو کیا
تصور میں اس سے گفتگو کر رہا ہوں
اس کی محبت بھری نگاہ کا محتاج ہوں
میں کب آرزؤئے رنگ و بو کر رہا ہوں
میں نماز عشق بھی پڑھوں گا ناصح
ابھی اس کی دید سے وضو کر رہا ہوں
جانتا ہوں میں اسے پا نہیں سکتا
جو مقدر میں نہیں اس کی جستجو کر رہا ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?