Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میں نے زندگی گزار دی یہی سوچتے سوچتے

By: Arooj Fatima Lucky

 ُاسے اب بھی یقین نہ آئے تو کب آئے گا
میں نے زندگی گزار دی یہی سوچتے سوچتے

۔ ُاس نے تو فقط کہا ہی تھا - پھر کیوں
میں نے ہستی وار دی یہی سوچتے سوچتے

کہاں تک جاؤں منزلوں کے نشاں ڈھوتے
میں نے جیت - ہار دی یہی سوچتے سوچتے

لکی ُاس کے لیے میں نرم خاک ہی بن جاؤں
میں نے انا - ُاتار دی یہی سوچتے سوچتے

کبھی تو وہ لوٹائے گا میری وفا و محبت کو
میں نے ُادھار دی یہی سوچتے سوچتے

اب بھی نا پھول کھلے تو کیا کروں ؟
میں نے بہار دی یہی سوچتے سوچتے

شاید وہ سمجھ ہی جائے جو دل کو جاتی تھی
میں نے وہ تار دی یہی سوچتے سوچتے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore