Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کسی کے درپہ سجدہ کر رہی ہوں

By: وشمہ خان وشمہ

کسی کے درپہ سجدہ کر رہی ہوں
یہ کس احساس پر اب مر رہی ہوں

جو اک طوفاں ہے اپنی خامشی میں
جو بن کر یاد میں اکثر رہی ہوں

اک اس کی ہی کمی رہتی ہے ورنہ
جو آ نکلا کبھی کیوں کر رہی ہوں

سناؤں کیا میں اپنے غم کے قصے
تمہارے وعدے کے نشتر رہی ہوں

مجھے معلوم ہے رستہ تمہارا
غموں کا دیکھ کر یہ ڈر رہی ہوں

ہمارا انتظار اب بھی ہے قائم
ابھر آتا ہے لمحہ بھر رہی ہوں

ہماری آنکھ میں ہے حسرتِ دید
مقدّر پر ہی گر کر گھر رہی ہوں

اتر کر دل کے آئینوں میں وشمہ
کہیں جھونکا ہوا سر کر رہی ہوں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore