By: Usman Tarar
دیواروں کو کان دے رہے ہیں
ہم پتھروں کو زبان دے رہے ہیں
غیروں سے شکایت ہم کو کیسی
اپنوں کے ہاتھوں جان دے رہے ہیں
عمل کرنے کی ہمت ہم میں نہیں ہے
بس بیان پہ بیان دے رہے ہیں
اپنی نظروں سے بھی گرتے جا رہے ہیں
یہ ہم کس طرف دھیان دے رہے ہیں
عثمان عورت کو آزادی کی آڑ میں
غلط مشورے شیطان دے رہے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?