By: Hassan Kayani
متذبذب لوگوں کو راہ حق دکھاتے جاؤ
کتنا اچھا ھو کہ چراغ راہ جلاتے جاؤ
آثار سے ہی باد و باراں کا پتہ ملتا ہے
مایوس دلوں کو امید کی کرن دکھاتے جاؤ
جہاں کے ھر زی روح کو ھدایت دیتا وہ ھے
توفیق والو لوگوں کو اندھیروں سے نکالتے جاؤ
قوم کے حالات مخدوش کہاں تک دیکھوں
ان سے نپٹنے کے لیے یکجا ھوتے جاؤ
حسن اپنے اخلاق سے باطل کو مٹایا ھوتا
دیر نہیں حق کے سویرے کو پھیلاتے جاؤ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?