By: Mahmood ul Haq
ٱلصَّلَوٰةَ خَيۡرٌ۬ مِنَ إِلَـٰنَوۡمٌ۬ۚ کا ہے پیغام بیدار ہو جا
نفس کو کاٹ شکم فقر سے صوم کی تلوار ہو جا
کھول دے بند در اونگھ تو زرا آنے دے
کھلی آنکھوں سے دیدار نہ ہو تو اشکبار ہو جا
میرا درد تو ہے میرے جینے کی دعا
نہ پہنچے تجھ تک منزل کے نشان انتظار ہو جا
یونہی تو نہیں اک قطرہ کو سمو کر بنایا موتی
دے اپنے قلب کو حدت ایمان ہیرے کی دھار ہو جا
مت پلٹ کر دیکھ جب منزل ہو قریب
ہر رغبت کون و مکاں سے تو انکار ہو جا
رات کی چاندنی اور سحر صبا ہیں صیاد گردش ایام
بھڑکا اپنی آتش ایماں کو اور اس پار ہو جا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?