By: مرزا عبدالعلیم بیگ
نومبر کی پہلی بارش
کیسا جان لیوا موسم ہے نا؟
ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں
خاموش گلیاں
اُداس دریچہ
تنہائی
میں، قلم اور کچھ کاغذ
درد کی شدت
خوابوں کے عذاب
سسکتی آنکھیں
دل کی بغاوت
تم کیا سوچ رہی ہو جاناں
کہانی یہاں ختم؟
ارے نہیں
ایسا نہیں ہوتا
دھوکہ صرف روپے پیسے کا تو نہیں ہوتا
کسی کے جذبات کو
کسی کے احساسات کو
کسی کی محبت کو
کسی کی الفت کو
کسی کی چاہت کو
کسی کی وفا کو
اپنے لئے استحمال کرکے
پھر اُس ذات کی نفی کرنا
دھوکے کے زمرے میں آتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?