Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کانٹوں بھرا ہے رستہ یہ ، رستہ بدل کے دیکھ

By: اخلاق احمد خان

کانٹوں بھرا ہے رستہ یہ ، رستہ بدل کے دیکھ
ہر نقشہ بدل جائے گا تو ، نقشہ بدل کے دیکھ

دہشت گرد نہیں امن کا داعی کہے گی دنیا
چھوڑ ٹوپی داڑھی تو ، حُلیہ بدل کے دیکھ

جُڑ جائے گا تجھ سے بھی مستقبل وطن کا
کالج سے مدرسے کا ، بستہ بدل کے دیکھ

لاکھ ان کی حمایت کر یہ راضی نہیں ہونگے
کفر یہی چاہے گا تو ، کلمہ بدل کے دیکھ

قانون کی ذرا سی غفلت نے " ساہیوال " میں
پل بھر میں رکھ دیا گھر ، ہنستا بدل کے دیکھ

داستانِ نقیب سے بھی اُکتا چکے ہیں لوگ
ماحول گرمانے کو تو ، قصّہ بدل کے دیکھ

تو چاہتا ہے سب میں دیکھنا اوصافِ ملائک
خود کو بھی ذرا صفتِ ، فرشتہ بدل کے دیکھ

حُکمِ خُدا پر دل کب خود سے چلا ہے
اخلاق تو دل کو اپنے ، دانستہ بدل کے دیکھ


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore