Bazm e Urdu - The urdu poetry app

انفرادیت کا عذاب

By: M Usman Jamaie

مری قسمت کے تارے
کچھ عجب ہی چال چلتے ہیں
لکیریں ہاتھ کی اپنے الگ انداز رکھتی ہیں
نہیں مجھ کو میسر خوش نصیبی ”عام“ ہونے کی
سو اپنے منفرد ہونے کی قیمت میں چکاتا ہوں

وہ روزوشب جو بِن مانگے ہی مل جاتے ہیں اوروں کو
مرے جیون میں وہ اک پَل کی صورت بھی نہیں آئے
دعا مانگو نہ مانگو، سب پہ جو بادل برستے ہیں
نظر اُٹّھی رہی پر مجھ پہ وہ بادل نہیں چھائے

محبت بھی یہی کچھ ہے

طلب اور آرزو کے سامنے اندھے اندھیرے ہیں
ہے پیاسی خواہشوں کے روبہ رو پھیلا ہوا صحرا
انھیں اک روز بہنا ہے یا سوزش بن کے رہنا ہے
حسیں وہ خواب، میری آنکھ میں جن کے بسیرے ہیں

تمنا، خواب، خواہش، آرزو کو زہر ہونا ہے
مجھے یہ زہر پینے دو
مری اک بات بس مانو
مجھے جذبوں میں احساسات ہی میں زندہ رہنے دو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore