By: Imran
تمہیں ملنے کی خواہش نہ دیکھنے کی تمنا
چھوڑ چکے وہ رستہ تھا محال جس پہ چلنا
ہم ہیں کہ بےکار میں لگائے پھرتے ہیں آس
دیکھیں گے تیرا ہم سے ملنے کے بعد کھلنا
سامنا جو ہوگا تو یہ پوچھیں گے تم سے
کیوں بھلایا تھا جبکہ وعدہ تھا یاد رکھنا
کیا ہوا جو ہم دونوں کھڑے ہیں دو راہے پر
سوچو بس ان راہوں نے ہے کہاں آکے ملنا
غلط تمہیں بھی نہیں کہہ سکتے عمراؔن
مگر یقیں ہے ضرور اک دن ہوگا تیرا سامنا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?