By: SN Makhmoor
وہ ملا مگر وہ ملا نہیں
مرا تھا مگر وہ ہوا نہیں
یہ عجب ہوا مرا ہمسفر
مرے ساتھ ساتھ چلا نہیں
جو ضرورتیں مجھے آ پڑیں
کوئی آشنا پھر دکھا نہیں
وہ شجر ہے کس کی دعا تلے
جو کہ آندھیوں میں گرا نہیں
وہ گمان تھا کہ یقین تھا
تھا وہ جو بھی دل سے گیا نہیں
میں محبتوں کا چراغ ہوں
کبھی آندھیوں سے بجھا نہیں
مری نسبتیں ہیں حسین سے
میں یزیدیوں سے ڈرا نہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?