By: انتخاب
بعد مَرنے کے میری تُم جو کہانی لِکھنا
کیسے برباد ہںوئی میری جوانی لکھنا
یہ بھی لِکھنا کہ اندھیروں مِیں ہے میرا مسکن
پیار کِرنوں کو ترستا ہے یہ دِل کا آنگن
آج اُس شخص نے چھینی ہے میری دِل دھڑکن
ساتھ جِس شخص کے میں نے ہے بِتایا بچپن
میرے اِس کرب کا تم بھی اُسے بانی لِکھنا
کیسے برباد ہںوئی میری جوانی لکھنا
یہ بھی لِکھنا کہ ابھی ساتھ ہے سایۂ اُس کا
آنکھ پُتلی پہ ابھی ثبت ہے چہرہ اُس کا
میری ہر شام اُسی کی سویرا اُس کا
رابطہ ٹُوٹ کے ٹُوٹا نہیں میرا اُس کا
پُوچھنا اُس سے یہ سب اُس کی زُبانی لِکھنا
کیسے برباد ہںوئی میری جوانی لِکھنا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?