By: sarwat anmol
خدا نے ایک وجود تخلیق کرکے نام رکھا اس کاعورت
خدا ہی جانے کس مٹی سے بنی گئ ھے یہ عورت
ماں کےروپ میں ہرمصیبت کی ڈھال بن جاتی ھےعورت
بیوی کے روپ میں محبت کی پھوار ھے یہ عورت
بیٹی بن کر خدا کی رحمت بن جاتی ھے یہ عورت
بہن کے رشتے کو بے مثال نبھاتی ھے یہ عورت
ہر رنگ میں ڈھل کر رنگ جاتی ھے عورت
زندگی کو خوبصورت سا بنا دیتی ھے یہ عورت
دیکھنے میں کمزور اور ناتواں ھوتی ھے عورت
وقت پڑنے پر چٹان بن جاتی ھے یہ عورت
جو اسکو توڑ دیں انہیں ہی جوڑتی ھےیہ عورت
ہربات جو بھول جاۓ وہ دل کہاں سے لاتی ھےعورت
شکوہ نہیں کرتی انمول فریاد کرتی ھے یہ عورت
کیوں دو گھرھونےکےبعد بھی بے گھرھوتی ھےعورت
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?