By: وشمہ خان وشمہ
کھا رہا ہے یہ خواہشات کا غم
میرا غم بس ہے کائنات کا غم
آج دن بھی بہت کڑا گزرا
مجھ کو بھولا کہاں تھا رات کا غم
آج سارے تھکے ہوئے ہیں یہاں
آج سب کو ہے نفسیات کا غم
میں تمہاری نہیں ہوں آج کے بعد
تم بھی کرنا نہ میری بات کا غم
کچھ کسی سے گلہ نہیں ہے مجھے
مجھ سے ملتا ہے میری ذات کا غم
جیت کی ہے مجھے خوشی لیکن
پھر بھی وشمہ ہے اس کی مات کا غم
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?