By: وشمہ خان وشمہ
کوئی دنیا میں تم جیسا نہیں ہے
ترے جیسا کوئی چہرہ نہیں ہے
مرا اللہ پر ہر دم بھروسا
مرا احساس ابھی مردہ نہیں ہے
ہو جس انسان کا احساس مردہ
وہ زندہ ہو کے بھی زندہ نہیں ہے
کوئی تجھ سے کرے گا پیار کیونکر
اگر شیریں ترا لہجہ نہیں ہے
میں طالب ہوں ترے رحم و کرم کی
تری قدرت میں آخر کیا نہیں ہے
گلہ اپنے مقدر سے ہے وشمہ
کسی سے مجھ کو کچھ شکوہ نہیں ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?