By: Jamshed
تم مسکراتے ہوے اچھے لگتے ہو
مجھے لبھاتے ہوے اچھے لگتے ہو
میں تو اکثر ہی جان بوجھ کے روٹھنا چاہوں
کہ تم مجھے مناتے ہوے اچھے لگتے ہو
میں تو خود سے ہی کرتی ہوں سبھی کام الٹے
کہ تم مجھے ڈانتے ہوے اچھے لگتے ہو
کتنا شوق ہے تم کو میری سالگرہ کا
پورے گھر کو میرے لئے سجاتے اچھے لگتے ہو
میں تو ہر روز تمہیں دینا چاہوں کھانا لیٹ
کہ تم بھوک میں شور مچاتے اچھے لگتے ہو
روز شام کروں کھڑی گیٹ پے تمہارا انتظار
کہ تم مسکراتے ہوے گھر آتے اچھے لگتے ہو
میں تو تا عمر ہی تماری ہو کے رہنا چاہوں
کہ ہر حال میں تم میرا ساتھ نبھاتے اچھے لگتے ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?