By: Kaiser Mukhtar
ہزار موسم بدل چکے ہیں
کئی رتیں آکے چلی گئی ہیں
میری اداسی
جو تھی اب تلک وہ
وہیں کی وہیں
وہیں کی وہیں ہے
ُخوشی کا وہ موسم
کہیں نہ کہیں
ہے منتظر کب کا
کہ آنے کا اس کے
شہرہ بہت ہے
کوئی دل
دھڑک دھڑک کے کہہ رہا ہے
کہ انتظار میں تیرے
کوئی تڑپ کے رہ گیا ہے
کہ آنے سے جس کے
کلی کھل ُاٹھے
چمن جھوم ُجھوم جائے
ُاداس دل کی دھڑکنوں میں
قرار بھر جائے
ہوا میں ترنم کی لے ہو
اور زندگی بھر کا
ہجوم غم بھی مُسکرائے
کہ
میرے آنگن میں جب
میرے نصیب کی وہ لڑکی
قدم رنجہ ہو جائے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?