Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اے قائد اعظم

By: Chaudhry Abdul Khaliq

سنو اے قائد اعظم تمہیں ہم یاد کرتے ہیں
بہت کچھ کہنا چاہتے ہیں مگر کہنے سے ڈرتے ہیں

ہمیں دلوائی آزادی بصیرت سے تدبر سے
ملا کرتی ہے یہ نعمت نصیبوں سے مقدر سے

یہ نعمت چھن بھی سکتی ہے رویے جب بدلتے ہیں
سنو اے قائد اعظم تمہیں ہم یاد کرتے ہیں

تمہاری پھر ضرورت ہے یہاں حالات ہیں ایسے
سمجھ میں کچھ نہیں آتا چلے گا ملک یہ کیسے

پریشانی کا عالم ہے نہ جیتے ہیں نہ مرتے ہیں
سنو اے قائد اعظم تمہیں ہم یاد کرتے ہیں

ملک سے جو بھی مخلص ہمیں وہ رہنما چاہیے
وطن کا درد ہو دل میں وہ مرد باوفا چاہیے

جنہیں ہم آگے لاتے ہیں وہ نمبر دو نکلتے ہیں
سنو اے قائد اعظم تمہیں ہم یاد کرتے ہیں

ملک کو رکھ دیا گروی تمہارے جاں نشینوں نے
بھنور کے بیچ میں چھوڑا ہمیں اپنے سفینوں نے

نیا جب دن نکتا ہے نئی سولی پہ چڑھتے ہیں
سنو اے قائد اعظم تمہیں ہم یاد کرتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore