Bazm e Urdu - The urdu poetry app

الزام

By: kaleem shehzad

ہم پیار جس سے کرتے تھے وہ رہتا ہم سے دور تھا
خوبصورت بھی وہ تھا لیکن بہت ہی مغرور تھا

حشر کا دن جب آئے گا موجود وہ بھی ہوں گے
�اک ہی سوال کریں گے ان سے ہمارا کیا قصور تھا

تیری یادیں میرے پاس تھیں میرا دل تمہارے پاس تھا
تم خود چلے گئے تھے میں کیسے تم سے دور تھا

اس نے تم کو مجھ سے بھی جدا کر دیا تھا اے صنم
تم نظرِکرم جس پہ کرتے تھے جس سے تمھارا سرور تھا

تم بھی لگاوُ گے مجھ پر پیار کا الزام کلیم
ہاں بات تو یہ سچ ہے مجھے تم سے عشق ضرور تھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore