Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مقام محمود

By: Muhammad Siddique Prihar

زبان پہ جس کی درود ہوتاہے
کہیں بھی ہومدینے موجود ہوتاہے

اس کی سوچوں میں وسعت ہی نہیں
جوکہے قدرتی خزانہ محدود ہوتاہے

مصروف ہے جبیں جس کی سجدوں میں
راضی ایسے مسلمان پرمسجود ہوتاہے

مقام مصطفی کی بلندیاں جب دیکھنا چاہوں
سامنے نظروں کے مقام محمود ہوتاہے

حج کریں اداچاہے جائیں عمرہ کرنے
گنبدِخضریٰ کا دیدارمقصود ہوتاہے

بھول جائے درودبھیجنا رسول پاک پر
جنت جانے کا راستہ مسدود

حبیب کبریاء کی جو عظمتیں نہیں مانتا
اللہ کی بارگاہ میں مردود ہوتاہے

درودوسلام سے جو معمورنہ رہے
اس بخیل کا دل زنگ آلود ہوتاہے

کرتے ہیں خوب چرچے ہم سرکارکے
عبادت کے لائق رب معبود

رہتے ہیں جو میلادمنانے سے گریزاں
ان کے نصیبوں میں جمود ہوتاہے

بھیجئے صدیقؔ درودنبی پربے شمار
لطف وکرم ان کا لامحدود ہوتاہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore