By: Shams Bhopali
ارادے نیک ہوں دنیا میں پھر کیا ہو نہیں سکتا
وگرنہ سایہ تک تیرا بھی تیرا ہو نہیں سکتا
وہ اک دشتِ بیاباں اس میں ڈیرا ہو نہیں سکتا
محبت ہو نہ جس دل میں، بسیرا ہو نہیں سکتا
ترا سب کچھ سلامت ہے، اور اس نے کچھ نہیں لوٹا
جو کچھ خط لے کے بھاگا ہے، لٹیرا ہو نہیں سکتا
میرا معیار کچھ ہٹ کے ہے، اوروں سا نہیں، سن لو
جسے میں چاہوں، کوئی ایرا غیرا ہو نہیں سکتا
ابھی ظلمت کے سائے ہیں مگر لے کام ہمت سے
کبھی یہ سوچنا بھی مت، سویرا ہو نہیں سکتا
تیری بند آنکھوں کا ہے دوش، قسمت کو برا مت کہہ
تو جب تک خود نہیں چاہے، اندھیرا ہو نہیں سکتا
یہ تیرے دل کی دنیا ہے، جہاں میری حکومت ہے
بنا میری اجازت کوئی تیرا ہو نہیں سکتا
نہیں مانگو اگر دل سے، تو کچھ ہوگا نہیں حاصل
میں تیرا ہو نہیں سکتا، تو میرا ہو نہیں سکتا
پرندے بے زباں، بے عقل، ان کو کون سمجھائے
کہ جن شاخوں پہ جھولے ہوں، بسیرا ہو نہیں سکتا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?