Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مت پوچھو اب اُکے بارے کوئی اور بات کرو

By: NEHAL GILL

مت پوچھو اب اُکے بارے کوئی اور بات کرو
روپڑے گے نین بیچارے کوئی اور بات کرو

نہ سوال وہ کر جو بے جواب ہو
مت چھیڑو اُسے جو بے تاب ہو
بیٹھا ہوں اپنا سب کچھ ہار کے
کھیلے ہیں میں نے جوئے پیار کے
کیا بتاؤں کیسے تھے ہارے ے کوئی اور بات کرو
روپڑے گے نین بیچارے کوئی اور بات کرو

سُوکھ گئے کیسے میرے گلشن کے پھول
محبت کے میرے چمن کے پھول
نگہبان میرا لا پرواہ نکلا تھا
فرض سے پانے بے وفا تھا
ملے نہ مجھے نگہبان پیارے ے کوئی اور بات کرو
روپڑے گے نین بیچارے کوئی اور بات کرو

اُس کی کہانی اب رہنے دے
درد مجھے تو اب سہنے دے
اُس سے یہ سوغات ملی ہے
درد میں لپٹی کائنات ملی ہے
ملے مجھے نہ یار سہارے ے کوئی اور بات کرو
روپڑے گے نین بیچارے کوئی اور بات کرو

دل کے ارمان کا مزار نہ پوچھو
کومل گل تھا وہ یا خاڑ نہ پوچھو
دوہراؤں نہ اُس کی کہانی کو
چھیڑوں نہ اب بات پرانی کو
کتنے ارمان اُس نے مارے کوئی اور بات کرو
روپڑے گے نین بیچاریے کوئی اور بات کرو

نہال یہ پلکیں بند رہنے دو
مجھے خاموشی کا پابند رہنے دو
پلکیں اُٹھی تو طوفان آئے گا
کومل لبوں پے پھر نام آئے گا
کہاں ہے میرے چاند ستارے کوئی اور بات کرو
روپڑے گے نین بیچاریے کوئی اور بات کرو
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore