Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جلسہ نوید انقلاب - لاہور

By: Ishraq Jamal Ashar Chishti

ستم کے آگے ڈٹے ہی رہنا
ستم گروں کا حساب ہوگا

سپاہ ظلمت کی سازشوں کا
ختم جفاؤں کا با ب ہوگا

بغاوتوں کو کچلنے والوں
تمہارا خانہ خرا ب ہوگا

زمیں کے جھوٹے خدا کا چہرہ
زمین پر بے نقا ب ہوگا

جو خوں غریبوں کا چوستے تھے
اب انکا جینا عذا ب ہوگا

نگاہوں پر جو پڑا ہے پردہ
وہ اب حقیقت سے چاک ہوگا

دلوں کا گرد و غبار سا را
نگاہ قائد سے صاف یوگا

سحر کو لائینگے ہم یہاں پر
وطن یہ غربت سے پاک ہوگا

عوام غفلت سے جاگ اٹھی ہے
نظر میں اب نہ سراب ہوگا

عوام جانے گی اصلیت کو
شروع جو حق کا خطاب ہوگا

تمہاری مرضی نہیں چلے گی
پسند سے اب انتخاب ہوگا

جنہوں نے برسوں دیا ہے دھوکہ
ٹکا سا انکو جوا ب ہوگا

نظا م ظلمت مٹے گا اشہر
یہاں پر اب انقلاب ہوگا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore