Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کچھ لوگ زندگی میں آئے عذاب بن کر

By: Naveed Ahmed Shakir

کچھ لوگ زندگی میں آئے عذاب بن کر
ملنا پڑا ہے پھر بھی جن کو گلاب بن کر

تو نے عطا کیا ہے یادوں کا اک خزانہ
ہر شام جو ملے مجھ کو احتساب بن کر

سب زخم دیکھ کر جو ہنستے ہیں اس جہاں میں
پھر کیوں رہے کوئی دنیا میں کتاب بن کر

یوں تو طلب نہیں باقی دل کو اب کسی کی
تم ہی مجھے کبھی تو مل جاؤ خواب بن کر

محدود زندگی نے اک دن فنا ہے ہونا
شاکر کیا کروں گا میں کامیاب بن کر
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore