By: درخشندہ
ہوی میلی چنریا اوڑھی جو تیرے نام کی کبھی
ہوی چھیدوں چھید چنریا لگےجو داغ مٹے نہ کبھی
بھرے نہ زخم دل پے لگے کھای چوٹ نہ سنبھلے کبھی
رستہ ملا نہ انکو گھر کا بگڑے سیاں نہ سدھرے کبھی
رسوای بڑی اس کھیل میں گر یوں بھید جو کھلے کبھی
کھیلیں من چلے یہ کھیل بڑا پر بازی الٹتے دیر نہ لگے کبھی
گر بھاے من کو جو بھٹیارن کرے دل پہ راج بن کےرانی کبھی
کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا بنے محل بھٹیارن کےلیۓ بھی کبھی
کہیں راجہ بھوج کہیں گنگو تیلی دل ربا پر ہو جایئں گر واری کبھی
گر نہا کے گنگا پاپ دھل جایئں
تو کاہے پوجا پاٹ کرے پاپی کبھی
(درخشندے)
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?