Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آنکھیں بھی وہی ہیں تو دریچہ بھی وہی ہے

By: Mumtaz ghormani

آنکھیں بھی وہی ہیں تو دریچہ بھی وہی ہے
اور سوچ کے آنگن میں اترتا بھی وہی ہے

جس نے مرے جذبوں کی صداقت کو نہ جانا
اب میری رفاقت کو ترستا بھی وہی ہے

اس دل کے خرابے سے گزر کس کا ہوا ہے
آنکھیں بھی وہی ،ہونٹ بھی، لہجہ بھی وہی ہے

جو کچھ بھی کہا تھا میری تنہائی نے تجھ سے
اس شہر کی دیوار پہ لکھا بھی وہی ہے

وہ جس نے دیے مجھ کو محبت کے خزانے
بادل کی طرح آنکھ سے برسا بھی وہی ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore