Bazm e Urdu - The urdu poetry app

درمیاں آ رہی ہے نفرت کیوں

By: Marghoob Asar Fatmi

درمیاں آ رہی ہے نفرت کیوں

جب گلے مل گئے شکایت کیوں

آدمی تم بھی آدمی ہم بھی

پھر ہوئی ختم آدمیت کیوں

ہو گیا عشق آپ کو شاید

عمر اس میں نئی مصیبت کیوں

کون رکھ پایا مال و دولت کو

جانے والے سے یہ محبت کیوں

تھک گیا ہے مرا ستم گر کیا

سانس لے لینے کی اجازت کیوں

سب کی مائیں بھی بیٹیاں ہی تھیں

آج بیٹی بنی مصیبت کیوں

آپ کا شعر بولتا ہے اثرؔ

خود ستائی کی پھر ضرورت کیوں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore