By: سعیداللہ سعید
وہ قید میں جو اغیار کی ہے
اس بیٹی کو لائے گا تو کب؟
وہ عصمت کی آنکھوں کا ٹھنڈک
اسے یہ ٹھنڈک لوٹائے گا تو کب؟
فوزیہ سے کیا تھا جو وعدہ
وہ وعدہ نبھائے گا تو کب؟
احمد اور مریم سے صاحب
مما کو ملائے گا تو کب؟
سلیمان اور قاسم کی حیثیت
عافیہ کو دلائے گا تو کب؟
تم تھے تو بڑے ہمدرد اس کا
اس ہمدردی کو جتائے گا تو کب؟
وہ قید میں جو اغیار کی ہے
اس بیٹی کو لائے گا تو کب؟
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?